Loading
راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 23 سالہ موٹرسائیکل سوار واصف اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل