Monday, May 18, 2026
 

خیبر پختونخوا کے عوام نے فتنۃ الخوارج کا گمراہ کن بیانیہ یکسر مسترد کر دیا

 



فتنۃ الخوارج سے تنگ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دہشت گرد رشتہ داروں سے سرعام لاتعلقی اور پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ ضلع بنوں کے رہائشی وزیر اقبال نے  اپنے دہشت گرد بیٹے خارجی شاکر اللہ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران خارجی شاکر اللہ کے والد نے اپنے بیٹے سے اعلان لاتعلق کرتے ہوئے کہا کہ خارجی شاکر اللہ کے اچھے برے اعمال اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ والد کا کہنا تھا کہ خارجی شاکر اللہ تقریباً چھ ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا، خارجی شاکر اللہ کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، رشتہ داروں سمیت اہلِ خانہ کو بھی اس کے پیچھے بھیجا مگر وہ واپس نہیں آیا۔ خارجی کے والد کا کہنا تھا کہ ہم ریاستی اداروں، پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا میں فتنۃ الخوارج سے عوامی نفرت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور ان کا ریاست مخالف بیانیہ اب مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل