Monday, May 18, 2026
 

 مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کی نشاندہی اور سخت کارروائی کا حکم

 



پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمات میں کارروائی نہ ہونے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ذمہ دار افسران کی نشاندہی کرکے 30 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں 2022 میں مالی بے ضابطگی ثابت ہونے کے باوجود تاحال کسی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ پی اے سی ون کے اجلاس میں ریمارکس دیے گئے کہ سرکاری افسران مالی ہیر پھیر میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے راضی ہی نہیں ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ سرکاری افسران کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی تحقیقات کی جائیں اور محکمانہ احتساب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران غیر متعلقہ جوابات دینے پر پی اے سی ون نے چیف انجینئر پر بھی اظہار برہمی کیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات صائمہ علی نے چیف انجینئر کو جواب دینے سے روک دیا اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل