Tuesday, May 19, 2026
 

منشیات فروش پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج کر دی گئی۔ پولیس کی جانب جیل کسٹڈی کے خلاف نظر ثانی درخواست داخل کی گئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ جنوبی 12 میں آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم ہوا تھا، دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔ دوسری جانب، ملزمہ انمول کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کے لیے پولیس سٹی کورٹ پہنچ گئی۔ تفتیشی افسران نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت سے اجازت طلب کی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو مقدمات میں ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کرنا ہے، ملزمہ کو سٹی کورٹ میں پیش کرنا سیکیورٹی خدشہ ہے۔ پولیس نے استدعا کی کہ ملزمہ کو جیل کمپلیکس میں پیش کرنی کی اجازت دی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل