Tuesday, May 19, 2026
 

برازیل کے فیفا ورلڈکپ اسکواڈ میں نیمار کی شمولیت پر شائقین کا جشن

 



برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے 26 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نئے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے ریو ڈی جنیرو میں ایک تقریب کے دوران ٹیم کا اعلان کیا، جہاں نیمار کا نام سامنے آتے ہی شائقین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔ Filmei o momento que o Ancelotti anuncia o nome do Neymar para a Copa. Eu nunca tinha vivido um movimento tão grande em torno da convocação de um jogador para a Copa. QUE ENERGIA SURREAL! pic.twitter.com/xSRvbWuYAI — JMV Tips???? (@JmvTips) May 18, 2026 ایک وائرل ویڈیو میں سابق برازیلی فٹبال اسٹار مارسیلو بھی نیمار کی اسکواڈ میں شمولیت پر خوشی سے جھومتے نظر آئے۔ Marcelo celebrates Neymar Jr’s call. ???????????? pic.twitter.com/jVMGNSQbAv — Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) May 18, 2026 34 سالہ نیمار اس وقت برازیلی کلب سانتوس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ برازیل کے لیے 128 میچز میں 79 گول اسکور کر کے ملک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ تاہم انجریز کے باعث وہ 2023 کے بعد پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس اسکواڈ میں شامل ہونے کے بعد نیمار اپنے کیریئر کا چوتھا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ اس سے قبل وہ 2014، 2018 اور 2022 کے عالمی کپ میں بھی برازیل کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کارلو اینسیلوٹی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نیمار کی فٹنس اور فارم کا مسلسل جائزہ لیا گیا اور اب وہ بہتر جسمانی حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ اسکواڈ میں ایلیسن بیکر، کیسمیرو، برونو گوئیمرائس اور ونشیئس جونیئر سمیت کئی اہم کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ جاؤا پیڈرو ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ Brazil's official squad for the 2026 World Cup ???????? pic.twitter.com/WiNiE5Lhic — B/R Football (@brfootball) May 18, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل