Loading
سی ویو پر 14 مئی کو ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے کار سوار کی ہلاکت کے معاملے پر حادثے کے مرکزی ملزم کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلیں۔
دستاویزات کے مطابق ملزم نعمان علی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے۔
ملزم کی گاڑی سے محکمہ ایکسائز بلوچستان کے دستاوزیر برآمد ہوئی۔ ملزم کا کراچی سے بلوچستان ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے اور تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق امکان ہے کہ ملزم بلوچستان میں روپوش ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کے بھائی نے جون 2024 میں کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل