Tuesday, May 19, 2026
 

’کیا واقعی کوئی ساتھ رہنا نہیں چاہتا؟‘، تنہا رہنے کے بیان پر سلمان خان کی وضاحت

 



بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے تنہائی سے متعلق وائرل ہونے والے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا اور وہ دراصل اپنی ذات کے بارے میں بات نہیں کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے وضاحتی پیغام میں سلمان خان نے لکھا کہ وہ اکیلے کیسے ہو سکتے ہیں جب ان کے پاس ایک بڑی فیملی اور دوست موجود ہیں، اور وہ تنہا بھی نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کے مداح ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق لوگوں کی دعائیں اور محبت ہی ان کا اصل سہارا ہیں، اور وہ اپنے آپ کو کبھی ناشکرا نہیں سمجھ سکتے۔ Arre yaar Mai apne bare mai nahi baat kar raha tha. How can i be alone when i have such a large amazing family n friends n how can I be lonely when I have u guys,your wishes n Duas, I would be the biggest na shukra ever. Kabhi Kabhi logon ke saath reh kar pak jaata hun, isliye… — Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 18, 2026 اداکار نے مزید مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کبھی کبھی وہ لوگوں کے ساتھ رہ کر تھک جاتے ہیں، اسی لیے بعض اوقات خاموشی اختیار کرتے ہیں، لیکن ان کے بیان کو ’’بریکنگ نیوز‘‘ بنا دیا گیا۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ان کی والدہ بھی پوچھ رہی ہیں کہ آخر ہوا کیا ہے، اس لیے سب کو پرسکون رہنا چاہیے۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب اس سے قبل سلمان خان نے ایک تصویر کے ساتھ تنہائی سے متعلق مبہم پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اکیلے اور تنہا رہنے کے فرق پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکیلا رہنا ایک انتخاب ہے جبکہ تنہائی وہ کیفیت ہے جب کوئی ساتھ نہ ہو۔ By I me myself, 2 ways to be by yr self, Alone and Lonely, Alone is by choice n lonely when nobody wants to be with u….. Ab iske aage you Figure out what you need to do pic.twitter.com/mRlUKD7gjw — Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 17, 2026 اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں تشویش اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جہاں کچھ صارفین نے اسے جذباتی کیفیت سے تعبیر کیا جبکہ دیگر نے ان کی فٹنس اور شخصیت کو سراہا تھا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل