Loading
آذربائیجان اور صوبہ پنجاب کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر علی ڈار کی آذربائیجان کی انوویشن اینڈ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی ڈی ڈی اے) کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اے آئی پر مبنی گورننس، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق مشترکہ حکمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آذربائیجان کے آفس آف اے آئی اور 'آئی ڈی ڈی اے' کی پنجاب حکومت سے طویل المدتی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل