Tuesday, May 19, 2026
 

ایران جنگ سے امریکا کے میزائل ذخائر میں کمی، پینٹاگون نے 10 ہزار میزائل خرید لیے

 



امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد اپنے میزائل ذخائر کو مضبوط بنانے کیلئے 10 ہزار کم لاگت میزائل خریدنے کے معاہدے کرلیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پینٹاگون کا یہ فیصلہ ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور انہیں بحال کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق مختلف دفاعی کمپنیوں کے ساتھ لو کاسٹ کنٹینرائزڈ میزائلز پروگرام کے تحت معاہدے کیے گئے ہیں۔ محکمہ دفاع کے مطابق پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں جون سے ان کمپنیوں سے آزمائشی میزائل حاصل کیے جائیں گے تاکہ ان کی کارکردگی اور صلاحیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کاسٹیلین کے ساتھ ایک الگ معاہدہ بھی کیا گیا ہے جس کے تحت امریکا ہر سال کم از کم 500 بلیک بیئرڈ ہائپرسونک میزائل حاصل کرے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق امریکا اپنی عسکری تیاریوں کو تیز کرنے اور مستقبل کے ممکنہ تنازعات کیلئے دفاعی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔ گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکا کو اپنے میزائل ذخائر جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس لانے میں چار سال تک لگ سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا اب کم لاگت اور تیزی سے تیار ہونے والے جدید میزائل سسٹمز پر زیادہ انحصار بڑھا رہا ہے تاکہ طویل جنگی صورتحال میں دفاعی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل