Wednesday, May 20, 2026
 

پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان آمد، نور خان ایئربیس پر صدر نے استقبال کیا

 



اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کے پاکستان پہنچنے پر صدر مملکت نے نور خان ایئر بیس پر معززمہمان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج کی جانب سے ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ثقافتی لباس پہنے بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔ نور خان ایئر بیس سے پرنس رحیم آغا خان ایوان صدر پہنچے جہاں تینوں مسلح افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایوان صدر پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا جبکہ پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الگ ملاقات بھی کی جس میں بلاول بھٹوزرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل