Saturday, May 23, 2026
 

شاد باغ کے علاقے میں باپ بیٹوں نے دورانِ لڑائی جھگڑا ایک شہری پر چھریوں سے حملہ کر دیا

 



شاد باغ کے علاقے میں باپ بیٹوں نے دورانِ لڑائی جھگڑا ایک شہری پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو زخمی کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان نے معمولی جھگڑے پر شہری عرفان کے چہرے کو تیز دھار آلے سے لہولہان کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی عرفان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے بروقت کارروائی اور خونی تصادم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ نقصِ امن اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر جیل جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل