Saturday, May 23, 2026
 

آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 



انگلش فٹبال ٹیم آرسنل ایف سی نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ آرسنل کی مجموعی طور پر 14ویں لیگ ٹرافی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم نے گزشتہ کئی سیزنز میں ٹائٹل کے قریب پہنچنے کے باوجود کامیابی حاصل نہیں کی تھی، تاہم کوچ مائیکل آرٹیٹا کی قیادت میں آرسنل نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بالآخر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آرٹیٹا نے 2019 میں ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی اور مرحلہ وار ٹیم کو دوبارہ مضبوط بنایا۔ سیزن کے دوران مانچسٹر سٹی ایف سی  آرسنل کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ بنی رہی لیکن مانچسٹر سٹی کے اہم میچ میں پوائنٹس ضائع ہونے کے بعد آرسنل نے آخری میچ سے قبل ہی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل