Saturday, May 23, 2026
 

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ جاری، ایک اور شہری جاں بحق

 



شہر میں ہیوی گاڑیوں سے ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار سے جینے کا حق چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 32 سالہ عامر کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔ ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اور متوفی کی موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی جبکہ پولیس ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود ایدھی کے رضا کار آصف بھٹی نے بتایا کہ متوفی بہارد آباد کا رہائشی اور کھانا سپلائی کا کام کرتا تھا جو کہ روز سوزوکی پک اپ میں آتا تھا تاہم ہفتے کو وہ موٹر سائیکل پر کھانا سپلائی کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا جبکہ حادثے میں متوفی کے پاس موجود کھانا بھی سڑک پر پھیل گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل