Loading
ایران نے اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں دو خواتین کو مجموعی طور پر 53 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق صوبہ سمنان سے ہے اور ان پر اسرائیلی نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ خواتین دشمن عناصر کو ایسی ویڈیوز، تصاویر اور حساس معلومات فراہم کر رہی تھیں جو ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کے لیے نقصان دہ سمجھی گئیں۔
عدالت نے ایک خاتون کو 26 سال جبکہ دوسری کو 27 سال قید کی سزا سنائی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کی تمام سہولیات تک رسائی دی گئی۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ ایران میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے چند کو پھانسی کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد سے ایران میں سیکیورٹی آپریشن کیے گئے تھے اور متعدد مقامی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی الزامات ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل