Loading
اسپین میں تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کو ایسی دریافت کی ہے جس نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو بھی حیران کر دیا ہے۔
الی کانتے کے مشہور سیاحتی ساحل ’المادربا‘ پر کھدائی کے دوران مزدوروں نے رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سنگِ مرمر سے بنا ’بسٹ‘ (گردن یا کندھوں تک کا مجسمہ) دریافت کر لیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ یہ نایاب مجسمہ تقریباً مکمل حالت میں محفوظ تھا لیکن صرف ناک کا ایک چھوٹا سا حصہ متاثر ہوا تھا۔
ابتدا میں مزدوروں کو لگا کہ شاید یہ سنگِ مرمر کا عام سا ٹکڑا ہے، مگر جب ماہرین موقع پر پہنچے تو انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ تاریخی شاہکار پہلی یا دوسری صدی عیسوی کا ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت الی کانتے میں رومی دور کے مجسموں سے متعلق اب تک کی اہم ترین دریافتوں میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ سفید سنگِ مرمر سے بنا ایک خوبصورت سر ہے، جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر رومی دیوی ’وینس‘ کی شبیہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل