Monday, May 25, 2026
 

شعیب ملک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بہتری کیلیے نئی تجاویز پیش کردیں

 



سابق قومی کپتان شعیب ملک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں۔ شعیب ملک نے کہا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کے لیے پرکشش معاہدے متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے وابستہ رہیں اور فرنچائز کرکٹ کی جانب زیادہ راغب نہ ہوں۔ To strengthen our red ball cricket, we need to offer lucrative red ball contracts to specialist players. It's the best incentive to keep them committed to the longer format as this way they will commit to play minimum of 5 First Class matches per season and players will not make… — Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) May 23, 2026 سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ریڈ بال اسپیشلسٹس کو بہتر مالی تحفظ فراہم کیا جائے تو وہ کم از کم پانچ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے لیے پُرعزم رہیں گے اور اپنے قدرتی کھیل کو تبدیل کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ادھوری صلاحیتیں کامیاب نہیں ہوتیں، اس لیے پاکستان کو مکمل طور پر تیار اور طویل فارمیٹ کے لیے وقف کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل