Loading
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو 30 سال بعد ترقی مل گئی۔
خصوصی عدالتوں کے ملازمین کی ترقی کا فیصلہ حکومت کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے کیا۔ منعقد ہونے والے اجلاس میں رجسٹرار اسپیشل کورٹس سید عنایت علی شاھ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نمائندے شریک ہوئے۔
کمیٹی نے اسٹینو گرافر، ریڈرز اور اسسٹنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کو گریڈ 17 میں پروموشن دی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین گزشتہ 30 سال سے ترقیوں سے محروم تھے۔ صوبہ سندھ کی اے ٹی سی کورٹس کی تاریخ میں پہلا پروموشن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل