Tuesday, May 26, 2026
 

افغان طالبان رجیم کی خواتین مخالف پالیسیاں، بی بی سی کی دستاویزی رپورٹ منظرعام پر

 



برطانوی نشریاتی ادارےبی بی سی کی خصوصی دستایزی رپورٹ میں طالبان رجیم کاخواتین مخالف چہرہ ایک بار پھرآشکار ہوگیا ہے۔   بی بی سی کی حالیہ خصوصی دستاویزی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم نےخواتین سے آزادیاں چھین لی ہیں۔ افغانستان پر طالبان رجیم کی حکومت کے بعد سخت پابندیوں کے باعث افغان خواتین گھروں میں محصورہوکررہ گئیں۔ افغان طالبان رجیم نےاپنی سخت پالیسیوں کیخلاف اٹھنےوالی خواتین کی آوازوں کوبندوق کے زورپردبا دیا۔ بی بی سی کے مطابق خواتین کومعاشرے میں فعال کرداردینےکے افغان طالبان کے وعدے محض زبانی جمع خرچ اورحقیقت سےکوسوں دورنکلے، افغان طالبان رجیم خواتین کیخلاف منظم امتیازی سلوک مستقل بنیادوں پرنافذ کرنےمیں مصروف ہیں۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی سخت پالیسیوں نےنہ صرف خواتین  بلکہ ملکی معیشت اوربین الاقوامی ساکھ کوبھی شدیدنقصان پہنچایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل