Loading
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو میں قیام کرے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاڈیا شین بام کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی ٹیم کو اپنے ملک میں رات گزارنے کی اجازت دینے سے گریز کیا ہے جس کے بعد فیفا نے میکسیکو سے رابطہ کیا۔
صدر شین بام نے کہا کہ ہمارے پاس ایران کی میزبانی سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ امریکا ایران کی ٹیم کو اپنے ہاں قیام کی اجازت نہیں دینا چاہتا حالانکہ ان کے تینوں میچ امریکا میں ہوں گے۔
بعد ازاں فیفا نے اعلان کیا کہ ایرانی ٹیم کا تربیتی مرکز میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم ہوگا۔
اس سے قبل ایران کے لیے ایریزونا کے شہر ٹکسن کو بیس کیمپ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث صورتحال تبدیل ہوئی۔
Mexico will host Iran’s national football team during the FIFA World Cup, with the squad set to stay there and travel to the US for its matches after Washington declined to host them, Mexican President Claudia Sheinbaum said https://t.co/zX2ibk8LdQ pic.twitter.com/LDqR6szdMv
— Reuters (@Reuters) May 26, 2026
ایران اپنے گروپ مرحلے کے میچز نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں کھیلے گا۔
دوسری جانب ایران کے وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا ہے کہ فیفا کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کو امریکا میں داخلے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔
تاہم امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے افراد پر ممکنہ پابندیوں کا اشارہ دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل