Tuesday, May 26, 2026
 

لاہور: بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو نشانہ بنانے والے نوسرباز گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

 



لاہور کی جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد پر مشتمل نوسرباز گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بینکوں میں رقم نکلوانے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے اور رقم گننے کا بہانہ کرکے نقدی لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ اطلاع ملنے پر جوہر ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد عدنان، شیر عالم، جہان اور محمد آصف شامل ہیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ نوسرباز گروہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل