Loading
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل تک صوبہ سندھ اکثر اضلاع میں درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صور تحال برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے چند اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
اس کے زیر اثر کر، کار پر، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
تھر پارکر، بدین، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، میر پور خاص، جامشورو، سانگھڑ کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 تا47 گری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی اور ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کی وجہ سے یکم جون کو قمبر شہداد کوٹ ، دادو، میر پور خاص اور تھر پار کر کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں اگلے تین روزکے دوران کے موسم گرم ومرطوب رہ سکتاہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے
صبح نمی کا تناسب 80 جبکہ شام کو 70فیصد ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چندروز کے دوران سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں مکمل فعال رہ سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل