Loading
شہرِ قائد میں جعلی کرنسی چلانے کا ایک اور ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے دکانداروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے دکاندار کو 500 روپے کا ایک ایسا جعلی نوٹ تھما دیا جس پر بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایسی تصویر چھپی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
اس جعلی نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قائدِ اعظم کی اصل نوٹ سے ملتی جلتی روایتی تصویر کے بجائے سردیوں میں پہنے جانے والے ’ہیوی ونٹر کوٹ‘ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔
دکاندار نے ، جسے بعد میں نوٹ دیکھنے پر جعلی ہونے کا پتا چلا، ویڈیو میں تفصیلات دکھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے جعلی کرنسی کو حقیقی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایک طرف لوگ اس تخلیقی دھوکے پر حیران ہیں، تو دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے جعلی دستاویزات اور کرنسی بنانا ایک سنگین جرم ہے۔ اس سلسلے میں صارفین کو بھی محتاط ہونا ہوگا۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں اور جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ دکاندار اور عام شہری ایسے دھوکے بازوں سے محفوظ رہ سکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل