Friday, May 29, 2026
 

مودی کی سرپرستی میں ہندوتوا انتہا پسند بےلگام، عید کا مذہبی تہوار بھی جرم بن گیا

 



بھارت میں عیدالاضحیٰ کےموقع پرہندوتواغنڈوں کی جانب سےمسلمانوں کونشانہ بنانےکےواقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فاشسٹ مودی سرکار کی اقلیت دشمن پالیسیوں نے بھارت میں سماجی ہم آہنگی کو تباہ وبربادکردیا۔ بھارت میں مساجدکی مسماری اورمندروں کی تعمیرکےبعداب مسلمانوں کومذہبی رسومات سےبھی روکاجارہا ہے معروف عالمی جریدہ الجزیرہ کےمطابق بھارت میں مسلمانوں کوعید کی نمازکیلیےعوامی مقامات دینےسےانکارکیاگیااوراجتماعات کیخلاف دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ مسلمانوں کی اجتماعی عبادات کیلئےعوامی مقامات کامسئلہ حالیہ برسوں میں مزیدحساس اورمحدودہوتاجارہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹراکےدارالحکومت ممبئی میں عیدالاضحیٰ پرمسلمانوں کےقربانی کےبکرے دیکھ کر ہندوتواغنڈےمشتعل ہوگئے۔ ہندوجنونیوں کی ہنگامہ آرائی،قربانی کےبکروں کےجواب میں خنزیرلاکرمذہبی اشتعال انگیزی پھیلائی، کشمیر میڈیاسروس رپورٹس کےمطابق پولیس نےبھی مسلمانوں کوتحفظ فراہم کرنےکےبجائےہندوانتہاپسندوں کاساتھ دیا، کشمیر میڈیاسروس حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نےمودی سرکارپرتنقید کرتے ہوئےکہاکہ مسلسل آٹھویں سال کشمیری مسلمانوں کوتاریخی عیدگاہ اورجامع مسجدمیں عیدکی نمازادا کرنےسےمحروم رکھا گیااورمجھےگھرمیں نظربندکیاگیا ایک پوری نسل کواپنی روایات اوران صدیوں پرانی اجتماعی یادوں سےمحروم کیاجارہاہےجوہماری زندگی کا حصہ رہی ہیں ،میرواعظ عمرفاروق معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق؛ مغربی بنگال میں گائےذبح کرنےکےنئےقواعدکےبعد عیدالاضحیٰ سےقبل مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت میں نمایاں کمی آئی ماہرین کےمطابق؛ مودی سرکارکےدورمیں بھارت میں مذہبی عدم برداشت اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزرویوں میں خطرناک اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے عیدجیسےمقدس تہوارپرمسلمانوں کی عبادت گاہوں کاگھیراؤاورقربانی کیخلاف احتجاج کرناظاہرکرتاہےکہ بھارتی معاشرہ اخلاقی طورپردیوالیہ ہوچکاہے ،ماہرین مودی سرکارہندوتواتنظیموں کوالیکشن جیتنےاوراکثریتی ووٹ بینک برقراررکھنےکیلیےمسلمانوں کیخلاف نفرت کوبطورہتھیاراستعمال کرنےکی اجازت دیتی ہے ،ماہرین

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل