Loading
بالی ووڈ اداکارہ نیپا دھوپیا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک تلخ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کے جملے نے ان کی خوداعتمادی کو بری طرح متاثر کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک آڈیشن کےلیے جاتے ہوئے انہوں نے مسکرا کر بات کی تو کاسٹنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ تم مسکرایا نہ کرو کیونکہ تم بری لگتی ہو۔ نیہا کے مطابق اس ایک تبصرے نے انہیں کئی برسوں تک ذہنی طور پر متاثر رکھا۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں وہ مس انڈیا کا ٹائٹل بھی جیت گئیں، مگر اس کے باوجود وہ طویل عرصے تک تصاویر میں مسکراتی نظر نہیں آئیں۔
اسی شو میں اداکارہ ہما قریشی نے بھی سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سخت تبصروں نے انہیں ذہنی طور پر شدید متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے نفسیاتی مدد بھی حاصل کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل