Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو میڈیا ہمارے خلاف ہوجاتا ہے، ہم بہتر سے بہتر پرفارمنس پر یقین رکھتے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ہار میں میڈیا کا کردار ہوتا ہے، بے جا تنقید سے ٹیم کا مورال کمزور ہوجاتا ہے۔ ہمیں میڈیا کی طرف سے خبریں ملتی ہیں ہم اچھا پرفارم نہیں کررہے۔
کپتان پاکستان ون ڈے ٹیم کا کہنا تھا کہ جو بچے ٹیم میں شامل ہوئے ہیں وہ بہتر کھیلیں گے تو ان کا مستقبل محفوظ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل