Friday, May 29, 2026
 

683 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال، ایف بی آر نے اہم فیصلہ کرلیا

 



فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 683 ارب روپے شارٹ فال کے بعد ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلیے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے، تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی او کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام فیلڈ دفاتر 30 اور 31 مئی کو معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل