Friday, May 29, 2026
 

ٹرمپ نے خوشخبری سنا دی؛ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی ختم؛ ایران کیساتھ کئی نکات پر اتفاق

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور بحری راستے کی بحالی کے حوالے سے ایران کے ساتھ اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے۔ وہاں پھنسے جہازوں اور ان کے عملے کو اب اپنے گھروں کو واپسی کی تیاری کرنی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنائی جائے گی اور وہاں کسی بھی قسم کا ٹول یا اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی زیادہ تر بارودی سرنگیں امریکی مائن سوئپرز پہلے ہی ناکارہ بنا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ سرنگیں ایران فوری طور پر ہٹائے گا۔ امریکی صدر کے بقول بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) اور ایران کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے زیرِ زمین دفن افزودہ یورینیم کو نکال کر تباہ کردیا جائے گا۔ امریکی صدر نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار نہ بنانے پر مکمل اتفاق کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وہ وائٹ ہاؤس کے سچوئیشن روم میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل