Loading
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے 22 مئی کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی ذخائر کی مالیت 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافہ سے 22 ارب 64 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت گزشتہ ہفتے کے دوران 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 49 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل