Loading
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 4525 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمت میں کمی ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کی کمی سے 8034 روپے ہوگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل