Loading
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ویمنز سیریز کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
جینیلا گلاسگو 42، کپتان ہیلی میتھیوز 40 اور اسٹیفنی ٹیلر 39 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 2، 2 جبکہ ڈیانا بیگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔
T20I Tri-Series! West Indies Women won by 25 runs ????#PAKWvWIW #BackOurGirls pic.twitter.com/ozkknP8m1G
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 29, 2026
عالیہ ریاض 37، سائرہ جبین 30، کپتان فاطمہ ثناء 27 اور ارم جاوید 24 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شونیشا ہیکٹر اور چینیل ہینری 2،2 جبکہ جاہزارا کلیکسٹن اور اشمینی منیسار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل