Sunday, May 31, 2026
 

اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

 



اسلام آباد: بھارہ کہو کے علاقے اٹھال چوک میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں محمد فضل اور عامر کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل