Loading
جی پی آئی نے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی سہولت کاری کو نئی جہت دی۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اسمارٹ فارمنگ کے فروغ سے کسانوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔
لِمز پاکستان، سیٹلائٹ نگرانی اور جدید زرعی رہنمائی کے نظام سے کاشتکاروں کی استعداد اور پیداوار میں بہتری آئی۔
جی پی آئی کی معاونت سے بنجر زمینوں کی بحالی، زرعی سرمایہ کاری اور برآمدی مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا۔
کسانوں نے جی پی آئی کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین ایگری مالز کے ذریعے دوائیں، کھاد اور مشینری گرین ایگری مالز کے ذریعے مناسب قیمتوں پر بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔
مقامی کسان کا کہنا تھا کہ جی پی آئی کے انقلابی اقدامات زرعی ترقی، کسانوں کی فلاح اور دیہی معیشت کے استحکام کو نئی تقویت دے رہے ہیں۔ پینٹیرا کمپنی کی آمد سے بنجر علاقہ میں ہریالی، بہتر سہولیات اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوئے، دور افتادہ اور کٹھن راستوں تک رسائی کو ممکن بنایا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ جی پی آئی کے اقدامات سے ہمارے کام میں بہت زیادہ بہتری آئے گی اور حکومتِ وقت سے گزارش ہے کہ یہ پروجیکٹس آگے بھی جاری رکھے جائیں، پنجگور میں زمین بہت زرخیز ہے اور اس اقدام سے زمینداروں کو بہت فائدہ ہوگا۔
مقامی کسان نے کہا کہ پسماندہ علاقے کے غریب کاشتکاروں کے لیے سرکاری تعاون سے زمینیں اور شمسی وسائل فائدہ مند ثابت ہوں گے، جی پی آئی نے جدید زراعت متعارف کروائی اور ایگری مالز کے قیام کے ذریعے بیج، کھاد اور زرعی ادویات ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل