Sunday, May 31, 2026
 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی مسلمانوں کیخلاف مذہبی تعصب پرمبنی کارروائیاں جاری

 



مذہبی تعصب میں مبتلا مودی سرکار کٹھ پتلی اداروں کے ذریعے مدارس اوردینی درسگاہوں کونشانہ بنانے لگی۔ بھارتی نیوزایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے  ) نےسرینگراورشوپیاں میں تین مختلف مقامات پرچھاپےمارے۔ میڈیا کے مطابق این آئی اے نے شوپیاں میں جامعہ سراج العلوم پرچھاپا مارا جسے بھارتی حکومت پہلے ہی یکطرفہ طورپر غیرقانونی قراردے چکی ہے۔ این آئی اے کے اہلکاروں نےشوپیاں کےعلاقےامام صاحب میں واقع ایک اسکول کی بھی  تلاشی لی۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کےمطابق مرکزی ایجنسی کی ایک اور ٹیم نے مولو چترگام میں جماعت اسلامی کے سابق سربراہ شہزادہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا، مرکزی ایجنسی نے سرینگر کے لال بازار علاقے میں جامعہ البنات پرچھاپہ مارکر خواتین کوہراساں کیا۔ ماہرین کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلم  دینی وتعلیمی اداروں پر این آئی اے کےچھاپے فاشسٹ مودی سرکار کے مسلم دشمن اور جابرانہ ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں۔ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل