Loading
بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور سمیت کئی قریبی شخصیات کو اَن فالو کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
اب کرن جوہر نے خود اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دراصل سوشل میڈیا سے کچھ حد تک دوری اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ وہ ایک "ڈیجیٹل ڈیٹوکس" کر رہے ہیں اور پلیٹ فارم پر اپنا وقت اور توانائی کم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ یہ کوئی اہم خبر نہیں بلکہ ایک ذاتی فیصلہ ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صارفین نے نوٹ کیا تھا کہ کرن جوہر کے فالوورز تو ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد ہیں لیکن وہ خود صرف 78 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔ ان فالو کیے گئے افراد میں ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، ملائکہ اروڑا اور اننیا پانڈے بھی شامل ہیں۔
مزید یہ کہ انہوں نے کارتک آریان کو بھی اَن فالو کر دیا، حالانکہ وہ ان کی آنے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فی الحال کرن جوہر انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنے قریبی کاروباری ساتھیوں، جیسے اپوروا مہتا اور ادار پونا والا، کو فالو کر رہے ہیں، جبکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ان کی فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ کرن جوہر اس سے قبل 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں جس کی وجہ انہوں نے اپنی زندگی میں مثبتیت کو فروغ دینا قرار دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل