Loading
ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 ایم ایم عالم روڈ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب ملیر کینٹ تھانے کے علاقے ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 ایم ایم عالم روڈ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار موٹر سائیکل پر کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا جاتی ہے جس کے سبب دونوں کم عمر لڑکے سڑک پر گر جاتے ہیں، حادثے میں 12 سال کا سیلوسٹر جاں حق اور 11 سال کا عثمان شدید زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل