Loading
لبنانی حکام نے کہا ہے تازہ اسرائیلی حملے میں شام سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے نو شامی پناہ گزین، جن میں چھ بچے بھی شامل تھے، ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی قصبے عدلون میں شامی خاندان کے رہائشی مکان پر حملہ کیا جس میں بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے اطلاع دی ہے کہ فضائی حملے میں جنوبی شہر سیڈون کے قریب شہریوں کے آباد مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملبے سے نکالی گئی تمام نو لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت شامی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے جنہوں نے اپنے وطن میں جاری تنازعات سے نکل کر لبنان میں پناہ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ 17 اپریل کو نافذ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل