Sunday, May 31, 2026
 

گلگت بلتستان انتخابات: سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

 



گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم میں شرکت کیلئے اسکردو پہنچ گئے جہاں وہ کل سے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کل شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔  مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی آج 3 مقامات پر عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ قائد ن لیگ نواز شریف نے انتخابی مہم کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپ دی۔ خواجہ سعد رفیق آج سکردو میں مسلم لیگ (ن) کے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، خواجہ سعد رفیق گلگت، ہنزہ اور نگر سمیت دیگر علاقوں میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) انتخابی مہم میں مقامی مسائل اور ترقیاتی ایجنڈے کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی بھی انتخابی جلسوں میں شرکت کا امکان ہے۔ الیکشن کمپین کا سلسلہ 5 جون رات 12 بجے تک جاری گا، گلگت بلتستان انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل