Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جمہوری عمل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کوعیدالاضحیٰ کے موقع پرشہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورعوامی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے پرامن، شفاف اورمنظم انعقاد کویقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور تیاریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے وزارت داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے مؤثر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت جمہوری عمل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل