Loading
رائل چیلنجرز بنگلورو نے ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آئی پی ایل 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ واشنگٹن سندر نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ آر سی بی کے راسخ دار سلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی نے جارحانہ انداز اپنایا اور 18 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ سابق بھارتی کپتان کوہلی نے ناقابلِ شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ وینکٹیش ائیر اور ٹم ڈیوڈ نے بھی اہم رنز اسکور کیے۔
ویرات کوہلی کو فائنل میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچریوں میں سے ایک اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ آر سی بی مسلسل دو آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی تاریخ کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل صرف چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔
واضح رہے کہ آر سی بی نے گزشتہ سال فائنل میں پنجاب کنگز کو شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا جبکہ اب ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرکے فرنچائز نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل