Loading
سعودی عرب نے جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ملک میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد پہلی مرتبہ نایاب اونیگر کی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ خوش آئند پیش رفت پرنس محمد بن سلمان رائل ریزرو میں سامنے آئی، جہاں عربیئن ری وائلڈنگ (قدرتی ماحول میں دوبارہ آبادکاری) پروگرام کے تحت جون 2025 میں ایک نر اونیگر پیدا ہوا۔
ریزرو انتظامیہ کے مطابق یہ نایاب جانور اپنی زندگی کا انتہائی اہم پہلا سال کامیابی سے مکمل کر چکا ہے، جسے تحفظِ حیات کی کوششوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ریزرو حکام کا کہنا ہے کہ رواں موسمِ سرما کے دوران مزید دو بچوں کی پیدائش متوقع ہے، جبکہ افزائشِ نسل کے پروگرام کو بھی وسعت دی جا رہی ہے تاکہ جینیاتی تنوع میں اضافہ ہو اور اس شدید خطرے سے دوچار نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں جنگلی اونیگرز کی تعداد 600 سے بھی کم رہ گئی ہے، جس کے باعث یہ نسل معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار ہے۔
سعودی عرب میں اس کی کامیاب افزائش نہ صرف مقامی حیاتیاتی تنوع کے لیے اہم پیش رفت ہے بلکہ عالمی سطح پر جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں کے لیے بھی امید افزا خبر سمجھی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل