Thursday, June 04, 2026
 

قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل

 



بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے نائٹ کلب کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی چندی گڑھ میں واقع بادشاہ کے نائٹ کلب ’’ساگو بائے بادشاہ‘‘ کے خلاف کی گئی، جسے شہر کی انتظامیہ کے انفورسمنٹ ونگ نے بند کر کے سیل کیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام کلب میں بڑے پیمانے پر غیر مجاز تعمیرات سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائٹ کلب کی نچلی اور دوسری منزل پر غیر قانونی طور پر تعمیرات کی گئی تھیں جن میں کیبن اور پارٹیشنز بنانا، واش روم اور کچن کی اضافی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ٹن شیڈز لگانے، اضافی اسٹوریج ایریاز بنانے اور منظور شدہ بلڈنگ پلان میں تبدیلی جیسے امور بھی سامنے آئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق معائنے کے دوران عمارت کی پچھلی جانب کی گئی تبدیلیاں بھی نوٹ کی گئیں، جس کے بعد مجموعی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر نائٹ کلب کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل