Loading
امریکی اداکار جیمز ہینڈی کو ان کی خاتون دوست کے بیٹے نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، جس نے ہالی وڈ انڈسٹری اور مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 81 سالہ اداکار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کی رہائش گاہ پر چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ واقعہ 3 جون کو پیش آیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوع سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق 3 جون کی صبح ہنگامی کال موصول ہوئی جس پر اہلکار موقع پر پہنچے تو جیمز ہینڈی کو شدید زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ان کے سینے پر چاقو کا وار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
تحقیقات کے دوران 44 سالہ مائیکل گلیڈل نامی مشتبہ شخص نے پولیس کو بیان دیا کہ اسی نے جیمز ہینڈی کو قتل کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، جنہیں اداکار کی گرل فرینڈ بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ جیمز ہینڈی نے 1977 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ متعدد مشہور ہالی وڈ فلموں اور ٹی وی پروجیکٹس میں نظر آ چکے تھے، جن میں ’ٹاپ گن: میورک‘ اور ’جمانجی‘ بھی شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل