Friday, June 05, 2026
 

بلاول بھٹو ننھے یوٹیوبر شیراز کے مداح نکلے، ملاقات کی ویڈیو وائرل

 



پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے شیراز اور مسکان سے ملاقات کا وقت نکالا۔ اس ملاقات کے چند ویڈیو کلپس سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں خوب توجہ مل رہی ہے۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہیں سے شیراز کو فالو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شیراز کے بڑے مداح ہیں اور ان سے مل کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ننھے یوٹیوبر کے سماجی کاموں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ شیراز کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں۔ ان کے مطابق خوشی ہوتی ہے کہ شیراز نہ صرف محنت کر رہے ہیں اور شہرت حاصل کر رہے ہیں بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے عملی کام بھی کر رہے ہیں، جیسے پانی کی فراہمی اور اسکول کی تعمیر۔ میں کراچی سے آپ کا بہت بڑا فین ہوں،میرا نام بلاول ہے، کیا تمہیں میرا نام یاد رہےگا، بلاول بھٹو زرداری کی ننھے وی لاگر شیراز اور اس کی بہن سے ملاقات pic.twitter.com/vxEGkyIII4 — Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) June 4, 2026 بلاول بھٹو نے گفتگو میں اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے اور اس خطے کے لیے ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے شیراز سے مزید کہا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جیسے ان کے بڑوں نے عوام کی خدمت کی، اسی طرح وہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور موقع ملنے پر لوگوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل