Friday, June 05, 2026
 

امریکی بحریہ کا بڑا راز بے نقاب! ایران جنگ کے دوران جیرالڈ آر فورڈ میں تباہی کی ویڈیو سامنے آگئی

 



ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی بحریہ کے جدید ترین طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس نے ابتدائی سرکاری دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی نیٹ ورک سی این این نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں جہاز کے اندر آگ سے ہونے والی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آگ کے باعث جہاز میں موجود فوجیوں کے رہائشی حصے اور کئی اندرونی سہولیات بری طرح متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا گیا تھا اور جہاز مکمل طور پر آپریشنل حالت میں ہے، تاہم نئی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ نقصان اندازوں سے کہیں زیادہ شدید تھا۔ جہاز پر موجود ایک امریکی سیلر نے میڈیا کو بتایا کہ آگ کے دوران عملے کو خدشہ تھا کہ کہیں پورا جہاز سمندر میں ڈوب نہ جائے۔ ان کے بقول صورتحال انتہائی خطرناک تھی اور کئی گھنٹوں تک عملہ ہنگامی اقدامات میں مصروف رہا۔ سی این این کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی مکمل مرمت میں کم از کم ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، جس کے باعث امریکی بحری صلاحیتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ WATCH: A March 2026 fire aboard the USS Gerald R. Ford (started in the laundry area) was far worse than the Navy first admitted. The fire-suppression system failed, so sailors fought it manually for 30+ hours; ~600 lost their bunks. CNN aired “exclusive” footage. A sailor… — Clash Report (@clashreport) June 5, 2026 واضح رہے کہ مارچ میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی کارروائیوں کے دوران اس طیارہ بردار جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس وقت امریکی بحریہ نے بتایا تھا کہ دو اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ جہاز کی آپریشنل صلاحیت برقرار ہے۔ نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاز کو پہنچنے والے اصل نقصان اور امریکی بحریہ کے ابتدائی بیانات کے حوالے سے نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل