Thursday, June 04, 2026
 

غیرملکی مہمان کو گھر میں جگہ کیوں دی، باہر نہ نکالنے پر اسرائیلی کا فلسطینی گھر پر حملہ، ویڈیو

 



مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں ایک اسرائیلی آبادکاری نے اس وقت فلسطینی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا جب اُس کے گھر میں ایک غیرملکی شہری آیا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کررہی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فلسطینی سے غیرملکی شہری کو گھر سے باہر نکالنے کا کہہ رہا ہے اور بات نہ سُننے پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے جبکہ گھر پر پتھر اور تھوک پھینک رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اُس کی بات ماننے سے برابر انکار کررہا ہے۔ غیرملکی شہری اپنی ویڈیو میں کہتا ہے کہ ہم پر ابھی اسرائیلی آبادکار حملہ کررہا ہے اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم پر پتھر اور تھوک بھی پھینک رہا ہے۔ 'F*CKING NAZI F*CK!' Israeli settler TRIES TO BREAK into PALESTINIAN HOME in West Bank Throws ROCKS through windows, SPITS at OWNER, threatens to 'F*CK UP YOU & YOUR EUROPEAN WH*RE' while an IDF soldier WATCHES pic.twitter.com/CSJEGb99PT — RT (@RT_com) June 4, 2026 اسرائیلی آبادکار نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یورپی اور تم، دونوں گھر سے باہر آؤ۔ جبکہ ایک اسرائیلی فوجی قریب ہی کھڑے ہوکر تماشہ دیکھتا رہا۔ فلسطینی شہری اسرائیلی فوجی سے کہتا بھی ہے کہ جیسے تم فلسطینی بچوں کو گولیاں مارتے ہو، ایسے اس (اسرائیلی آبادکار) کو بھی تو روکو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل