Thursday, June 04, 2026
 

بچے قتل کرکے چُھٹیاں منانے آجاتے ہو! ریسٹورنٹ کے ملازم نے اسرائیلیوں کو نکال دیا، ویڈیو

 



اسپین میں ایک ریسٹورنٹ کے ملازم نے اسرائیلی سیاحوں کو اپنی میزوں سے اُٹھا دیا اور وہاں سے چلے جانے کو کہہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ کے ملازم کو ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے جس میں وہ اسرائیلیوں کو میزوں سے اُٹھنے کا کہتا ہے۔ “Filistinlileri öldürüp tatile geliyorlar. Defolun. Gidin Gazze'de yiyin.” İspanya'nın Vigo kentinde bir çalışan, servis yapmayı reddettiği İsraillileri restorandan böyle kovdu. pic.twitter.com/xQ9jvEEPJR — neyi kaybettiğini hatırla (@neyikaybettik) June 3, 2026 یہ واقعہ اسپین کے شہر ویگو میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ کا ملازم اسرائیلی سیاحوں سے کہتا ہے کہ شکریہ مگر آپ لوگ میزوں سے اُٹھ جائیں اور یہاں سے چلے جائیں۔ مالک یہ بھی کہتا ہے کہ آپ لوگ بچوں کو قتل کرکے یہاں چھُٹیاں منانے آجاتے ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل