Friday, June 05, 2026
 

میں چاہوں گا ہنزہ کراچی جیسا بن جائے، مرتضٰی وہاب

 



میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میں چاہوں گا کہ ہنزہ کراچی جیسا بن جائے اور پورے پاکستان کی خدمت کرے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کو  جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ہنزہ میں الیکشن مہم کے دوران کہہ رہے تھے کہ ہنزہ لاہور جیسا ہو یا کراچی جیسا ہو، خرم دستگیر کہہ رہے تھے ہنزہ والوں تمہیں یہ فیصلہ کرنا ہے اگلے پانچ سال میں گلگت بلتستان پنجاب جیسا ہو یا صوبہ سندھ جیسا ہو۔ میئر کراچی نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جب سیلاب کی تباہ کاری آتی ہے تو سندھ کے عوام کے ساتھ سندھ کی قیادت کھڑی رہتی ہے، مشکل حالات میں پنجاب کی حکومت نظر آئے نہ آئے ان کے حکومتی وزرا نظر آئے نہ آئیں پیپلز پارٹی کا چیئرمین سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا نظر آتا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے لیے بنائے جا رہے ہیں، 12 لاکھ گھر سیلاب سے متاثرہ افراد کے حوالے کر چکے ہیں۔ میئر نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ کریں تو کراچی وہ غریب پرور شہر ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگ آتے ہیں کراچی غریبوں کی مدد کرتا ہے کراچی مخلصوں کی بھی مدد کرتا ہے، یہ کراچی وہ شہر ہے جو کہ سارے پاکستان کو چلاتا ہے  میں تو چاہوں گا کہ ہنزہ کراچی جیسا بنے اور کراچی کی طرح پورے پاکستان کی خدمت کرے۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو کھوکھلے دعووں کی طرف نہیں جانا چاہیے،  لوگوں کو عوام دوست حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے،  اگر تاریخ میں کسی سیاسی جماعت نے عوام دوست حکمت عملی کو عملی طور پر ترجیح دی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل