Friday, June 05, 2026
 

مومنہ اقبال کی بہن کا بھی ثاقب چدھڑ کیخلاف درخواست دائر کرنے کا اعلان

 



پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن نے بھی لیگی ایم پی سے چدھڑ کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے غیرجانبدار رویے کی وجہ سے ثاقب چدھڑ کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی اور اس نے ہمارے الزامات کو سچ ثابت کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومنہ اقبال کے نکاح کی سب کو مبارک دیتی ہوں، ہمارے لیے یہ بڑی کامیابی ہے کہ این سی سی اے نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی اے میں ایف آئی آر درج ہونا کوئی عام بات نہیں، اس پر میں مریم نواز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے نیوٹرل کارروائی کے احکامات دئیے۔ رمشا اقبال نے کہا کہ میں نے میڈیا پر کوئی بھی ایسی بات نہیں کی جو ثابت نہ کرسکوں، این سی سی اے نے ثابت کردیا ہمارے الزام سچ ہیں اور اب سوموار کو ایک نئی درخواست جمع کرواں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ثاقب چدھڑ اب اپنے لگائے گئے الزامات کو ثابت کریں اور کروڑوں روپے جن کا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں واپس دینے ہیں اس کے ثبوت سامنے لے کر آئیں۔  رمشا اقبال نے دعویٰ کیا کہ ثاقب چدھڑ نے دھمکیاں دیں کہ نکاح نہیں کرنا ورنہ قتل کروا دوں گا، یہ دھمکی آمیز وائس نوٹ مجھے اور مومنہ کو بھیجے گئے۔ اداکارہ کی بہن نے این سی سی آئی اے کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب چدھڑ سے اس طرح سے سوالات نہیں ہوچھے گے جس طرح کے الزامات ان پر لگائے گئے، الٹا ہمیں ہی کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سوشل میڈیا پرمومنہ اور میرے خلاف مہم چلائی گئی جس میں ایسے ایسے سوال پوچھے جارہے ہیں کہ ہمارا کھڑا ہونا مشکل بنا ہوگیا ہے۔ رمشا اقبال نے کہا کہ ثاقب چدھڑ کے وکیل ایڈوکیٹ میاں اشفاق نے میرے اور مومنہ پر  جو الزامات لگائے وہ ثابت کریں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل