Loading
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز کے لیے شریاس ایئر کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
سوریا کمار یادیو کو نہ صرف کپتانی سے ہٹایا گیا بلکہ اسکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے حالانکہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے ان کی قیادت میں ٹرافی جیتی تھی۔
31 سالہ شریاس ایئر طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ آئی پی ایل میں مختلف فرنچائزز کو کامیابیاں دلانے کے بعد ان کی قیادت اور شاندار کارکردگی نے سلیکٹرز کو متاثر کیا۔
بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے مطابق ایئر کے پاس کپتانی کا بھرپور تجربہ موجود ہے اور وہ مستقبل کے منصوبوں کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
اسکواڈ میں 15 سالہ نوجوان بیٹر ویبھاؤ سوریاونشی کو بھی پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔ وہ حالیہ آئی پی ایل سیزن میں غیرمعمولی کارکردگی کے باعث توجہ کا مرکز بنے تھے۔
اگر وہ آئرلینڈ یا انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرتے ہیں تو 16 سال کی عمر سے پہلے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے بھارت کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔
تلک ورما کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔
دوسری جانب رنکو سنگھ اور کلدیپ یادیو اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔
Presenting #TeamIndia's T20I squads for the tours of England & Ireland 2026 ????????#ENGvIND | #IREvIND pic.twitter.com/f84kSSAIDf
— BCCI (@BCCI) June 6, 2026
بھارت آئرلینڈ کے خلاف دو اور انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا جن کے ذریعے ٹیم 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل