Saturday, June 06, 2026
 

آئندہ مالی سال کے لیے شعبہ صحت کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں 

 



اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے شعبہ صحت کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے تحت نئے اور جاری منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 22 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ہیلتھ سیکٹر کے 21 جاری اور 12 نئے منصوبوں کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے، جبکہ نئے منصوبوں کے لیے 2 ارب 64 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ جاری منصوبوں کے لیے 19 ارب 36 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جن میں اسلام آباد کینسر اسپتال کے لیے ایک ارب 29 کروڑ 76 لاکھ روپے اور جناح اسپتال پولی کلینک منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے شامل ہیں۔ اسی طرح وزیراعظم کے انسداد ہیپاٹائٹس سی پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب روپے، انسداد ذیابیطس پروگرام کے لیے ایک ارب روپے جبکہ انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس سسٹم کی ترقی کے لیے ایک ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی متعدی امراض لیبارٹری کے لیے ایک ارب روپے اور جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ پمز میں اسٹروک اور کریٹیکل کیئر سہولیات کی توسیع کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جبکہ اسلام آباد کینسر اسپتال کے آلات کی خریداری کے لیے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مزید برآں وزیراعظم قومی صحت پروگرام کے لیے 2 ارب روپے، جبکہ ایچ آئی وی، ایڈز، ملیریا اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ڈرگ کنٹرول کے لیے 14 کروڑ اور ایکشن پلان برائے قومی آبادی کے لیے صرف 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل